قائد اعظم ٹرافی میں کراچی ڈولفنز کا آج یو بی ایل سے ٹکراؤ ہوگا

واپڈا 35 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، سلور لیگ میں زیبراز کا لاہور ایگلز سے مقابلہ ہوگا، کے آر ایل کی ٹیم سب سے آگے

واپڈا 35 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، سلور لیگ میں زیبراز کا لاہور ایگلز سے مقابلہ ہوگا، کے آر ایل کی ٹیم سب سے آگے، پی آئی اے کا دوسرا نمبر۔ فوٹو: فائل

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کا آغاز بدھ سے ملک کے مختلف مراکز پر ہوگا۔

گولڈ لیگ میں کراچی ڈولفنز کی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم پر یو بی ایل سے ٹکرائیگی، سلور لیگ میں کراچی زیبراز کا لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ پر میزبان ایگلز سے مقابلہ ہونا ہے، گولڈ لیگ میں قذافی اسٹیڈیم میں لاہور لائنز کا مقابلہ این بی پی سے ہوگا، دیگر میچز میں اسلام آباد لیپرڈز کا پورٹ قاسم اتھارٹی سے اسلام آباد، ملتان ٹائیگرز کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر زیڈ ٹی بی ایل، پشاور پینتھرز کا ایس این جی پی ایل سے پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم اور واپڈا کا ریمز سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سامنا ہوگا۔


سلور لیگ کے گروپ ون میں نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد پرکوئٹہ کا حیدرآباد ہاکس سے ہونا ہے،راولپنڈی میں کے آر ایل کی ٹیم اپنے میدان میں پی آئی اے کی منتظر ہوگی، گروپ ٹو میں بہاولپور اسٹیگز کا اپنے ہوم گراؤنڈ ڈرنگ اسٹیڈیم میں ایبٹ آباد فالکنز، اسلام آباد کے مرغزار کرکٹ گراؤنڈ پر ایچ بی ایل کاایس ایس جی سی اور سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم میں اسٹالینز کا فیصل آباد وولفز سے مقابلہ ہوگا، واضح رہے کہ گولڈ لیگ میں واپڈا 5 میچز میں 4 کامیابیوں اور ایک ڈراکے بعد 35 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، سوئی گیس کی ٹیم 4 فتوحات اور ایک ناکامی کے بعد 33 پوائنٹس حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔

یو بی ایل نے 3 میچز جیتے، ایک میں ناکامی ہوئی جبکہ ایک ڈرا ہوا، وہ 32 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے، چوتھی پوزیشن کی حامل ٹیم این بی پی نے 3 میچز جیتے اور 2 ڈرا کیے، اس نے31 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ سلور لیگ کے گروپ ون میں کے آر ایل 5 میں سے 4 میچز میں کامیابی اور ایک ڈرا سے 34 پوائنٹس لے کر سر فہرست ہے، پی آئی اے نے اپنے چاروںمیچز میں فتح پاکر 33 پوائنٹس حاصل کیے، پی ٹی وی نے 5 میچز میں سے3 جیتے اور ایک میں ناکامی ہوئی، اس نے28 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ کر رکھا ہے۔
Load Next Story