بھارت کے ساتھ مشروط بات چیت ممکن نہیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز

بھارت نے مذاکرات کومنسوخ کرنے کیلئے راہ ہموارکی ہے اوراب بھارت کوہی مذاکرات شروع کرنے میں پہل کرناہوگی، مشیر وزیراعظم

پاکستان کی مثبت کوششوں کوکمزوری سے تعبیرنہیں کرناچاہیے، سرتاج عزیز۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم کے مشیربرائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیرارون جیٹلی کے بیان کومستردکرتے ہوئے کہاہے کہ شرائط کی بنیادپربھارت کسیاتھ بات چیت شروع نہیں کی جاسکتی۔


اپنے ایک انٹرویو میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ خطے میں امن وامان کی بحالی کیلیے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات لازم و ملزوم ہیں تاہم اس کایہ ہرگزمطلب نہیں کہ پاکستان ہتھیارڈال کرسمجھوتہ کریگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مذاکرات کومنسوخ کرنے کیلئے راہ ہموارکی ہے اوراب بھارت کوہی مذاکرات شروع کرنے میں پہل کرناہوگی۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اورہمسایہ ملکوں کیساتھ بات چیت کیلیے سنجیدہ ہے تاہم پاکستان کی مثبت کوششوں کوکمزوری سے تعبیرنہیں کرناچاہیے۔

انھوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکے حل کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، اس ضمن میں وفاقی حکومت نے کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔جان بوجھ کرسرحدوں پرگولہ باری کی جارہی ہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنے کیلیے تیارہے۔
Load Next Story