ساف فٹبال میں پاکستان کی ہار سے افتتاحی تقریب کا رنگ پھیکا پڑ گیا
سری لنکن ٹیم 2-1 سے کامیاب، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، فیفا آفیشل نے اطمینان ظاہر کردیا
ساف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان کی ہار سے رنگارنگ افتتاحی تقریب کا رنگ پھیکا پڑگیا، سری لنکا نے 2-1 کی فتح سے شاندار آغاز کرلیا۔
قبل ازیں رنگارنگ تقریب میں ایونٹ کا افتتاح وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق تیسری ساف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کا جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا، وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر فیفا فیئر پلے پرچم بھی لہرایا گیا جبکہ مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کیلیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
افتتاحی میچ میں سری لنکا نے میزبان پاکستان کو 2-1 سے مات دے دی، مہمان کھلاڑیوں نے ابتدا ہی سے گیند کو کنٹرول میں رکھنے کی حکمت عملی اپنائی اور وقفے وقفے سے پاکستانی گول کیپر کو بھی آزمائش میں ڈالتی رہیں، اس دوران 33ویں منٹ میں کومورو ملا نے سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا، گول کیپر ماہ پارا نے ڈائیو لگا کر اسے روکنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں۔
دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا لیکن ملنے والے کئی مواقع سے فائدہ نہ اٹھاسکیں، کھیل ختم ہونے سے صرف 9 منٹ قبل سری لنکن کھلاڑی اشراموھود شانی نے گول داغتے ہوئے برتری کو 2-0 کردیا۔ انجری ٹائم میں پاکستان کپتان ہاجرہ خان نے انفرادی کوشش سے گیند جال میں پہنچا کر خسارا کم کیا، اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجرہ خان نے کہا کہ نوجوان پلیئرز پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، فتح کی راہ میں کم تجربہ حائل رہا۔
انھوں نے کہا کہ اگر ہمیں اسی طرح انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے مواقع ملتے رہے تو بہت جلد بہترین اسکواڈ کے روپ میں ڈھل جائیں گے۔ اس موقع پر فیفا کی ویمنز فٹبال کنسلٹنٹ مونیکا ستاب نے ٹورنامنٹ کیلیے پی ایف ایف اور حکومت پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان اور سارک ممالک میں ویمنز فٹبال کو فروغ دینے میں اہم ثابت ہوگا۔