تحریک انصاف آج ننکانہ صاحب میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
تحریک انصاف کی جانب سے آج ننکانہ صاحب میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ننکانہ صاحب میں جلسے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں 5 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور اسٹیج بھی تیار ہے۔ جلسہ گاہ میں عمران خان کے پوسٹر اور بینرز بھی آویزاں ہیں جبکہ شرکا کی سیکیورٹی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔
تحریک انصاف کے اس جلسے میں پہلی بار ترانوں اور گانوں کو موقع کی مناسبت سے چلانے والے ساؤنڈ آپریٹر ڈی جے بٹ غیر حاضر رہیں گے جبکہ جلسہ انتظامیہ نے لوکل ساؤنڈ سسٹم کا اہتمام کیا ہے۔