سیریز بچانے کی پاکستانی کوششیں ناکام پالے کیلی ٹیسٹ ڈرا ٹرافی سری لنکا کے نام
270 کے ٹارگٹ کا تیزی سے تعاقب کرنیوالے آئی لینڈرز کے قدم سعیداجمل نے روکے
سری لنکا کے خلاف سیریز بچانے کی پاکستانی کوششیں ناکام ہوگئیں، تیسرا اور آخری ٹیسٹ ڈرا ہونے سے ٹرافی میزبان کے نام ہوگئی، اسد شفیق اور عدنان اکمل کی جرات مندانہ اننگزبھی کسی کام نہ آئی، سعید اجمل نے بروقت تین وکٹیں لے کر ممکنہ شکست سے بچالیا، آئی لینڈرز نے 270 رنز کے تعاقب میں کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں پر 195 رنز بنائے، کمارسنگاکارا نے ناقابل شکست 74 اور دنیش چندیمل نے 65 رنز بنائے، اس سے قبل پاکستان نے 380 رنز 8 وکٹوں پر دوسری اننگز ڈیکلیئرڈ کی، اسد شفیق نے ناٹ آئوٹ 100اور عدنان اکمل نے ٹوٹی ہوئی انگلی کے ساتھ 35 رنز اسکور کیے، دونوں کے درمیان نویں وکٹ کیلیے 81 رنز کی شراکت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے باوجود پاکستان سیریز 1-0 سے ہار گیا، میزبان سائیڈ گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 209 رنز کی فتح کی بدولت ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ پالے کیلی ٹیسٹ کا دوسرا روز مکمل طور پر بارش کی نذر ہونے کے باوجود رنگ بدلتی وکٹ پر میچ کے نتیجہ خیز ہونے کی توقع کی جارہی تھی، چوتھے دن کے کھیل میں اظہر علی کی سنچری کے باوجود دن کے اختتام پر سری لنکا کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا تھا، پاکستان کو صرف 188رنز کی برتری حاصل جبکہ صرف2وکٹیں باقی تھیں' مہمان ٹیم کی امیدوں کا مرکز 55پر ناقابل شکست اسد شفیق ان کا ساتھ دینے کیلیے عدنان اکمل موجود تھے۔
پانچویں روز دونوں نوجوان بیٹسمینوں نے مشکل وقت میں انتہائی ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو اس پوزیشن پر لاکھڑا کیا کہ مصباح الحق نے لنچ سے قبل اننگز ڈیکلیئرڈکردی' اس وقت پاکستان نے مزید کوئی وکٹ گنوائے بغیر380رنز بنائے تھے۔ اسد شفیق 195گیندوں پر100رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں9چوکے شامل تھے، عدنان اکمل نے 35ناٹ آئوٹ کیلیے96گیندوں کا سامنا کیا، دونوں کی شراکت میں 24.4اوورز میں 81قیمتی رنز بنے ۔ سری لنکا نے270کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ابتدا میں رنز کی رفتار تیز رکھی، اوپنرز تھارنگا پرانا ویتانا اور دنیش چندیمل نے10اوورز میں44رنز کا آغاز فراہم کیا، 22رنز بنانے والے پرانا ویتانا کا جنید خان کی گیند پر مصباح الحق نے سلپ میں کیچ چھوڑا تو اگلی ہی گیند پر یونس خان نے یہ غلطی نہ دہرائی۔ دوسری وکٹ کیلیے پاکستان کو طویل انتظار کرنا پڑا۔
خطر ناک نظر آنے والے چندیمل چائے کے وقفے سے قبل آخری اوور میں65رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے تو مجموعی اسکور 132تھا اس وقت سری لنکا کی پوزیشن کافی مضبوط دکھائی دے رہی تھی مگر سعید اجمل کی خوفناک بولنگ نے اس کے ٹارگٹ کے تعاقب میں بڑھتے ہوئے قدم روک دیے، جے وردنے نے سنگار کارا کو جوائن کیا مگر44گیندوں پر 11رنز بنا کر سعید اجمل کا دوسرا شکار بنے، کیچ محمد حفیظ نے تھاما یوں اس اہم وکٹ کے گرنے سے آئی لینڈرز کے فتح کی طرف بڑھتے قدم سست رفتار ہونے لگے۔ 16اوورز میں92رنز کیلیے کوشاں میزبان ٹیم کو ایک اور دھچکا سعید اجمل کے ہی ہاتھوں لگا جب انھوں نے 10رنز بنانے والے سمارا ویرا کو کلین بولڈ کیا۔
اس موقع پرسنگا کارا اور میتھیو ز نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے دفاعی حکمت عملی اختیار کی' سابق کپتان 74اور آل رائونڈر18گیندوں پر بنائے ایک رن کے ساتھ ناقابل شکست پویلین لوٹے۔ سعید اجمل نے 26اوورز میں8میڈن سمیت50رنز دے کر3وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگز میں5شکار کرنے والے جنید خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔ ڈرا مقابلے کے نتیجے میں سریز 1-0سے میزبان ٹیم کے نام ہو گئی۔ مین آف دی میچ اسد شفیق قرار پائے، سنگاکارا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔