رنبیر کی والدہ نے کترینہ سے ناراضگی کاغصہ تصویر پر نکال دیا

رنبیر کی والدہ نے فیملی فوٹو سے کترینہ کیف کو الگ کر کے تصویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کو اکثر و بیشتر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ فوٹو؛ این ڈی ٹی وی

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور جہاں باربی ڈول کترینہ کیف کے عشق میں مبتلا ہوکر انہیں ہر حال میں اپنی زندگی کا ہمسفر بنانے کے خواہش مند ہیں وہیں ان کی والدہ نیتو سنگھ انہیں بہو تو درکنار اپنے خاندان کا حصہ بنانے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں اور اس کا ثبوت انہوں نے کترینہ کی تصویر اپنے فیملی فوٹو سے نکال کر دے دی ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنی کزن نتاشہ نندا کی سالگرہ کے موقع پر کترینہ کیف کی اپنے فیملی ممبرز کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اور 3 روز قبل بالی ووڈ اداکار کی والدہ اور ماضی کی اداکارہ نیتو سنگھ نے بھی وہی تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی مگر اس تصویر میں سے حیران کن طور پر کترینہ کیف کو اس طرح سے الگ کر دیا گیا کہ گویا وہ اس تصویر کاحصہ تھی ہی نہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کو اکثر و بیشتر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے اور میڈیا پر مسلسل اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ دونوں جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رنبیر کپور کی کزن نتاشہ نندا کی سالگرہ کے موقع کترینہ کیف کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنے قریبی دوست اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ تصاویر بنوائی تھیں۔
Load Next Story