ملک میں پولیو کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں قومی ادارہ صحت

کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں بھی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، قومی ادارہ صحت

رواں برس ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 243 تک جا پہنچی ہے۔ قومی ادارہ صحت، فوٹو: فائل

TEHRAN:
ملک بھرسے پولیو کے مزید 5 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 243 تک جا پہنچی ہے۔


قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک کے مختلف حصوں سے پولیو کے مزید 5 کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں فاٹا سے 2، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے پولیو کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے جب کہ کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں بھی ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 243 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ پولیو وائرس انتہائی شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر اس کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جب کہ وزیراعظم کی جانب سے صوبائی حکومتوں سے پولیو کے خاتمے میں تعاون کی اپیل کے ساتھ ملک بھر میں ایمرجنسی بنیادوں پر مہم چلانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
Load Next Story