پاکستان کشمیرسے متعلق موقف پرقائم ہے صدرزرداری
دنیاکشمیریوں کی حالت زارپرتوجہ دے،حمایت جاری رکھیں گے،میرواعظ سے گفتگو
LONDON:
صدر آصف علی زرداری نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلیے پاکستان کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
نیویارک میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زوردیاکہ کشمیریوں کی حالت زار پر خصوصی توجہ دی جائے جو چھ عشروں سے زائد عرصے سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جائز جدوجہد کررہے ہیں۔اْنہوں نے کہا پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بھارت کیساتھ نتیجہ خیزاور بلا تعطل مذاکراتی عمل سے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی تاکہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا مستقل حل تلاش کیاجاسکے۔ آئی این پی کے مطابق صدر نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے ۔
پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی کوششوں کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت پر صدر زرداری کا شکریہ ادا کیا۔وزیرخارجہ حنا ربانی کھر ، امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
اے پی پی کے مطابق مختلف عالمی رہنمائوں اور نشستوں سے خطاب میں صدر زرداری نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ ، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، امن و سلامتی کو یقینی بنانے اور دنیا کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔