کراچی فائرنگ اور تشدد پولیس افسر لڑکی سمیت7افرادقتل
مومن آبا د میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی محمد رشید کاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس افسر، لڑکی سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
مومن آبا د کے علاقے فقیر کالونی شاہ جہاں چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی محمد رشید زخمی ہوگیاجو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شہزاد الیاس کا کہنا ہے کہ مقتول پولیس افسر سائٹ اے تھانے میں تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم کر کے جا رہا تھا کہ نشانہ بن گیا، مذکورہ واقعہ بھی پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے کی کڑی ہے۔
شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قائد آباد مرغی خانے کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹبیل 55 سالہ رؤف اور 50 سالہ جہانگیر زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی جہانگیر نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، وہ ایئر فورس کا رٹائرڈ ملازم اور قائد آباد کا رہائشی تھا تاہم فوری طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ملزمان کا ٹارگٹ مقتول تھا یا زخمی ہونے والا پولیس اہلکار۔ مبینہ ٹاؤن کے علاقے گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع عثمان ہوٹل کی چھت پر نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے ہوٹل ملازم18سالہ ذیشان ہلاک ہو گیا۔
میمن گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے لکس پل کے قریب سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹرک نمبرAE-0166کے قریب 45 سالہ نور محمد کی لاش ملی، مقتول اندرون سندھ کوٹری کا رہائشی اور ٹرک ڈرائیور تھا، نامعلوم ملزمان اسے ٹرک سمیت اغوا کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے اور2گولیاں مارنے کے بعد فرار ہو گئے۔ پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار حوا گوٹھ میں فیکٹری ایریا کی جھاڑیوں سے30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا، بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور سر میں گولی مارنے کے بعد لاش جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار سیکٹر 14/G شاہ فیصل چوک پر واقع الاشرف شادی ہال کے عقب میں واقع مکان نمبر 44سے تعفن اٹھنے کی علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مکان کا تالہ توڑ کر تلاشی لی تو گیلری میں رکھے ایک صندوق سے18 سالہ نامعلوم لڑکی کی لاش ملی، پولیس کے مطابق مکان سہیل نامی شخص کی ملکیت ہے اور 4برس سے بند ہے، مقتولہ کو بد ترین جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیاگیا، لاش 4 روز پرانی اور ناقابل شناخت ہے۔
پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 2نورانی کباب ہاؤس کے قریب الیکٹرونک شاپ پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دکان کا مالک 50سالہ نایاب کریمی زخمی ہو گیا، سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر2جنگل اسکول کے قریب فائرنگ سے15سالہ سلیمان زخمی ہو گیا۔گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب واقع یوٹرن کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد گرے ہوئے دکھائی دیے جس پر وہاں پر لوگ جمع ہوگئے تو انکشاف ہوا کہ انھیں گولیاں لگی ہوئی ہیں اور خون بہہ رہا ہے۔
تاہم ایک شدید زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا جبکہ زخمی دوسرے شخص کاکہنا تھا کہ وہ لیاقت آباد سے حسن اسکوائر کی جانب جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور وہ وہاں سے زخمی حالت میں بھاگے ، پولیس کے مطابق زخمی حالت میں ملنے والے کا نام وقار ہے جو ناظم آباد کا رہنے والا ہے