رائے ونڈ اسٹیشن پر ٹرین میں آگ لگنے سے 2 بوگیاں مکمل طور پر تباہ
آگ لگانے کے شبہ میں 5 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ریلوے پولیس
پلیٹ فارم نمبر 3 پر کھڑی ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خصوصی ٹرین تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے آنے والوں کو کوئٹہ سے لے کر گزشتہ رات رائے ونڈ پہنچی تھی اور آج علی الصبح پلیٹ فارم نمبر 3 پر کھڑی بوگیوں میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری 4 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر کچھ ہی دیر بعد دوسرے پلیٹ فارم پر کھڑی ایک اور بوگی میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 بوگیاں مکمل طور پر تباہ جب کہ دیگر کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے 3 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا.
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگانے کے شبہ میں 5 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس میں پڈ عیدن کے مقام پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تھی۔