ورلڈ اوپن اسکواش عامر اطلس اور فرحان زمان کا سفر ختم
بتدائی گیم میں سخت مقابلے کے بعد پاکستانی کھلاڑی 12-10 سے کامیاب رہے۔
ورلڈ اوپن اسکواش میں عامر اطلس خان اور فرحان زمان کا سفر ابتدائی رائونڈ میں ختم ہو گیا، عامر کو الیسٹر واکر نے 1-3 سے ہرایا، فرحان مصر کے فیرس ڈسوکی کیخلاف اسی مارجن سے ناکام رہے۔
ناصر اقبال، فرحان محبوب اور دانش اطلس خان ہفتے کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر میں جاری ایونٹ میں پاکستانی کوالیفائرز عامر اطلس خان اور فرحان زمان کو مین رائونڈ کے ابتدائی مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گذشتہ روز بہتر رینکنگ کے حامل امریکی پلیئر کو زیر کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں آنے والے عامر کو بوسٹانا کے الیسٹر واکر نے 44 منٹ کی جدوجہد کے بعد مات دی.
ابتدائی گیم میں سخت مقابلے کے بعد پاکستانی کھلاڑی 12-10 سے کامیاب رہے لیکن اگلے تینوں گیمز میں الیسٹر نے یکطرفہ طور پر 11-7،11-6 اور 11-4 سے فتح پا کر دوسرے رائونڈ میں رسائی پالی۔ کوالیفائنگ میں کامیابی کے ذریعے مین رائونڈ میں جگہ بنانے والے ایک اور پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان مصری حریف فیرس ڈسوکی کیخلاف 4 گیمز کے میچ میں ہمت ہار گئے،فیرس نے ابتدائی دونوں گیمز 11-8 اور 11-0 سے اپنے نام کیے، تیسرے میں فرحان نے کم بیک کرتے ہوئے 6-11 سے کامیابی حاصل کی لیکن چوتھے گیم میں وہ9-11 سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
ایونٹ کے مین رائونڈ میں شریک تین پاکستانی ہفتے کو ایکشن میں نظر آئیں گے، فائنل مرحلے میں براہ راست پہنچے والے ناصر اقبال کا سامنا انگلش چارلس شارپر سے ہوگا،۔ کوالیفائر فرحان محبوب ہانگ کانگ کے میکس لی کیخلاف کورٹ میں اتریں گے،دانش اطلس خان کو جرمن سیمن روسنر سے مقابلہ کرنا ہوگا۔