کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں جاری 12 ملزمان گرفتار

منگھوپیر سے کالعدم تنظیم کے 8 ارکان جبکہ لیاقت آباد کے سندھ گورنمنٹ اسپتال سے 4 ملزمان کو حراست میں لیا گیا

رینجرز نے گرفتار کئے گئے افراد کو خفیہ مقام پر تفتیش کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے منگھو پیر اور لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعم تنظیم کے 8 ارکان سمیت 12 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔۔


سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق 300 رینجرز اہلکاروں نے منگھو پیر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا ، آپریشن میں خواتین اہلکاروں اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے بھی شرکت کی۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8 ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب رینجرز نے خفیہ اطلاع پرلیاقت آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے وہاں زیر علاج 4 افراد کو گرفتار کرلیا، حراست میں لئے گئے افراد پرٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
Load Next Story