پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائلوں کا کامیاب تجربہ

سی اسپارک مشقوںکے دوران ساحل مکران کے قریب سے مختلف میزائل داغے گئے،اہداف کوکامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا،ترجمان

ساحل مکران پر سی اسپارک مشقوں کے دو ران زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کا تجربہ کیا جارہا ہے فوٹو : ایکسپریس

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میںجاری مشقوں کے دوران زمین سے فضامیں مار کرنیوالے مختلف میزائلوں کوہدف تک داغنے کا کامیاب مظاہرہ کیاہے۔


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحیرہ عرب میںجاری سی اسپارک مشقوںکے دوران ساحل مکران کے قریب مختلف میزائل فائرکرنے کاکامیاب مظاہرہ کیاگیا، فائر کیے گئے تمام میزائلوں نے اہداف کوٹھیک نشانہ بنایا،اس موقع پرایڈمرل آصف سندیلہ اوردیگراعلیٰ نیول حکام موجودتھے،میزائل مظاہرے کامقصدپاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اورہتھیاروں کی افادیت کو پرکھناہے۔اپنے خطاب میںنیول چیف ایڈمرل آصف سندیلہ نے کہاکہ میزائل آپریٹ کرنے سے بحریہ کی صلاحیت بڑھی ہے،پاک بحریہ،ملک کی بحری سرحدوں کی دفاعی ذمے داری سے مکمل آگاہ ہے۔

انھوں نے کہاکہ قوم اپنی دیگراہم ضروریات کوپس پشت رکھ کر فوج کو جو وسائل فراہم کررہی ہے ان کو بہترطور پراستعمال کیا جائے،بحریہ کے سربراہ نے نیوی کی میزائل آپریٹنگ کو زمینی،فضائی دفاع کیلیے باعث استحکام قراردیاہے۔نیول چیف نے جناح نیول بیس اورماڑہ میں ہاربرڈیفنس مشق کابھی معائنہ کیااوران مشقوں میں مصروف فوجیوں اوردیگرافرادکے جذبے کوسراہا۔
Load Next Story