ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کیا کرے گی اس کا جواب تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں وسیم اکرم
جس طرح پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرایا اسے دیکھ کر نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی سے ہمت ہاری ہوئی لگ رہی تھی، سابق کپتان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور بیٹنگ لائن بھرپور فارم میں ہے لیکن ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کیسا پرفارم کرے گی اس کا جواب تو حکیم لقمان بھی نہیں دے سکتے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ مصباح الحق نے تمام ریکارڈز توڑ کر کپتانی کا حق ادا کردیا لہٰذا اب لوگ ان سے کیا کرانا چاہتے ہیں، پاکستانی ٹیم کا اس وقت مورال بلند ہے اور بیٹنگ لائن بھرپور فارم میں ہے لیکن ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کیسا پرفارم کرے گی اس کا جواب تو حکیم لقمان بھی نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرایا تو اہلیہ کو خوب چڑایا، جس طرح پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرایا اسے دیکھ کر نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی سے ہمت ہاری ہوئی لگ رہی تھی، دوسرے ٹیسٹ کے لئے ٹیم میں تبدیلی نہ لانا مثبت بات ہے اور انشااللہ پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے گا۔