اخروٹ کا روزانہ استعمال مردوں کو مثانے کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے تحقیق

اخروٹ میں موجود چربی غدود کے کینسر کی نشونما کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ تحقیق

یورپ اورامریکا میں غدود کا سرطان جلد کے سرطان کے بعد مردوں میں پائی جانے والی سب سے عام بیماری ہے، فوٹو فائل

لاہور:
ایک نئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر مرد اخروٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی غذا کا حصہ بنالیں تو وہ مثانے کے سرطان سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔


امریکی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ کا روزانہ استعمال مردوں کو غدود کے سرطان سے بچاسکتا ہے، اخروٹ جو کہ غذائیت سے بھرپور خوراک ہے اس میں انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ چھاتی کے سرطان اور دل کی بیماریوں کو قابو کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یونیورسٹی کے سائنسدانون کا کہنا ہے کہ اخروٹ انسانی جسم میں موجود غدود کو کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں کیونکہ اس میں موجود چربی غدود کے کینسر کی نشونما کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ یورپ اورامریکا میں غدود کا سرطان جلد کے سرطان کے بعد مردوں میں پائی جانے والی سب سے عام بیماری ہے جس کا کافی حد تک کامیاب علاج ممکن ہے، امریکا میں تقریباً 20 لاکھ کے قریب افراد اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرچکے ہیں جب کہ برطانیہ میں ہر سال تقریباً 35 ہزار افراد اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں اور 10 ہزار کے قریب افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
Load Next Story