47 ممالک نے4 سال میں ایک لاکھ 66 ہزار پاکستانی بے دخل
سب سے زیادہ سعودی عرب نے83 ہزار جب کہ یو اے ای نے29 ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجا
دنیا کے47 ممالک سے 4 سال میں ایک لاکھ 66 ہزار 420 پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور مقیم یا سفری دستاویزات نہ ہونے پر بے دخل گیا جن میں زیادہ تر عرب ریاستوں سے واپس بھیجے گئے۔
سعودی عرب سب سے پہلے نمبر پر ہے جہاں سے 83 ہزار 606 پا کستانیوں کو بے دخل کیا گیا، دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات سے 29 ہزار 960 جب کہ تیسرے نمبر پر عمان سے 22 ہزار 772 پاکستانیوں کو سفری دستاویزات نہ ہو نے یا غیر قانونی قرار دے کر واپس بھجوایا گیا، وزارت خارجہ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2010 سے اب تک 47 ممالک سے ایک لاکھ 66 ہزار 420 افراد کو غیر قانونی طور مقیم ہونے یاسفری دستاویزات نہ ہونے پر نکالا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عمان سے 22 ہزار 772، یونان سے 12 ہزار 749، ملائیشیا سے 6 ہزار 457، کوریا سے 997۔ امریکا سے346، برطانیہ سے 3 ہزار 642، افغانستان سے176، کویت سے ایک ہزار 623، ہانگ کانگ سے 614، آذر بائیجان سے296، جنوبی افریقہ سے308 ، شام سے37، لیبیا سے117، چین سے 95، آئر لینڈ سے 72، تھائی لینڈ سے129، قطر سے 545، قبرص سے 390، عراق سے133 اور بحرین سے 423 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔