تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت مل گئی

تحریک انصاف کا جلسہ لاڑکانہ سے 12 کلو میٹر دور تحصیل باکرانی کے گاؤں علی آباد میں ہوگا، ڈی سی او

تحریک انصاف کا جلسہ لاڑکانہ سے 12 کلو میٹر دور تحصیل باکرانی کے گاؤں علی آباد میں ہوگا، ڈی سی او ، فوٹو:فائل

ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 21 نومبر کے جلسے کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں 21 نومبر کے جلسے کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت تحریک انصاف کے رہنما شفقت انڑ کی رہائش گاہ کےقریب جلسہ منعقد کیا جائے گا جب کہ ڈی سی او لاڑکانہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا جلسہ لاڑکانہ سے 12 کلو میٹر دور تحصیل باکرانی کے گاؤں علی آباد میں ہوگا جس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا تھا کہ پیپلزپارٹی لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے حربے استعمال کررہی ہے اور ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
Load Next Story