نائیجیریا میں خودکش حملے میں 13 افراد ہلاک 65 سے زائد زخمی
شمال مشرقی شہر آزارے کی موبائل مارکیٹ میں خاتون خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا،غیرملکی خبرایجنسی
نائیجیریا میں خود کش حملے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جب کہ 65 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر آزارے کی مو بائل مارکیٹ میں خاتون خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے، ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زیادہ ترزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملہ کی ذ مہ داری قبول نہیں کی گئی لیکن اس بات کا امکان ہے کہ حملہ جنگجو تنظیم بوکو حرام کے شدت پسندوں نے کیا جو اس سے قبل بھی اس طرح کی کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں جب کہ خودکش بمبارخاتون اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ بازار میں داخل ہوئی۔