آرمی چیف کی امریکی دفاعی حکام سے ملاقات سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینٹرل کمانڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جنرل لوئیڈ آسٹن اور دیگر عسکری حکام سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے سینٹرل کمانڈ کے حکام کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جبکہ ملاقات کے دوران افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل آسٹن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فوج کے کردار، اس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کامیابیوں کا اعتراف بھی کیا۔