امریکا داعش سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہے جان کیری

امریکا کو مشرق وسطیٰ میں داعش کی بڑھتی ہوئی طاقت سمیت بہت سے دوسرے مسائل کا سامنا ہے، امریکی وزیر خارجہ

امریکا مشرق وسطی میں دشمنوں کی تلاش میں نہیں جاتا بلکہ یہ دشمن ہیں جو ہماری تلاش میں آتے ہیں، جان کیری۔ فوٹو؛ فائل

NEW DELHI:

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ داعش کے سفاکانہ اقدام کے باوجود ہم اس سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہیں۔



جان کیری کا واشنگٹن میں پالیسی فورم کے سالانہ اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری توانائی کے حوالے سے مذاکرات انتہائی اہم دور میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو سفاکانہ طریقے سے قتل کر کے داعش یہ سمجھتی ہے کہ شاید دنیا ان کی مخالفت چھوڑ دے لیکن یہ واضح ہو جانا چاہیئے کہ ہم ان سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہیں اور ان کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔


امریکا کو مشرق وسطیٰ میں داعش کی بڑھتی ہوئی طاقت سمیت بہت سے دوسرے مسائل کا سامنا ہے۔ ہمیں اس خطے کے معاملات کو حل کرنے کے لئے بہت زیادہ کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ ہماری قومی سلامتی کے مفادات اس خطے سے براہ راست جڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا مشرق وسطی میں دشمنوں کی تلاش میں نہیں جاتا بلکہ یہ دشمن ہیں جو ہماری تلاش میں آتے ہیں۔

Load Next Story