افغانستان میں خود کش حملے میں غیرملکیوں کی سیکیورٹی پر مامور 2 اہلکار ہلاک متعدد افراد زخمی
طالبان نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے
افغانستان کے دارالحکومت میں غیر ملکیوں کے زیر استعمال کمپاؤند کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی غیر ملکیوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ کے داخلی راستے پر ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دوسری جانب طالبان نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل افغانستان کی خاتون رکن پارلیمنٹ شکریہ بارکزئی پر بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں انہیں معمولی زخم آئے تھے۔