خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 6 دہشتگرد ہلاک متعدد ٹھکانے تباہ

فضائی کارروائیاں وادی تیرہ کے مختلف علاقوں میں کی گئیں جن میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، سیکیورٹی ذرائع

خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’’خیبر ون‘‘ میں اب تک سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

وادی تیرہ کے مختلف علاقوں میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائیاں وادی تیرہ کے علاقوں ملک دین خیل، طور درہ اور دوا توئی میں کی گئیں جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ جیٹ طیاروں کی بمباری میں دہشت گردوں کے 3 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ''خیبر ون'' کے نام سے جاری آپریشن میں غیر ملکیوں سمیت اب تک سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا جاچکا ہے جبکہ اہم کمانڈروں سمیت 350 دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار بھی ڈال چکے ہیں۔
Load Next Story