’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ چھوٹے پردے کے فن کاروں کی موج مستی میں مصروف ’’ٹولی‘‘ کا ذکر
یہ ان فن کاروں کا ذکر ہے جو مصروفیت کے باوجود ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں
چھوٹے پردے کے فن کاروں کا پورا دن اور بعض مرتبہ رات کا بڑا حصّہ بھی ٹیلی ورلڈ میں ان کی مصروفیات نگل جاتی ہیں۔
ڈراموں اور پروگراموں کی شوٹنگ کا شیڈول انھیں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ہی نہیں دیتا اور ان کی ذاتی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے۔
فن کاروں کی اکثریت سماجی میل جول اور تفریح سے دور ہوتی ہے۔ اگر انھیں کسی تقریب میں شرکت کا موقع مل جائے تو وہاں چند منٹ ہی ٹھہر پاتے ہیں، کیوں کہ ان کا موبائل فون انھیں پیشہ ورانہ مصروفیات کا احساس دلانے لگتا ہے۔ کبھی ڈائریکٹر، پروڈیوسر کا فون، کبھی پروڈکشن ہاؤس کے کرتا دھرتا سے ملاقات کا قریب آتا وقت انھیں اپنوں کو چھوڑ کر اٹھ جانے پر مجبور کر دیتا ہے۔ یہ ان فن کاروں کا ذکر ہے جو مصروفیت کے باوجود ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور گروپ کی شکل میں بیٹھ کر ہنستے بولتے ہیں، انجوائے کرتے ہیں اور دوستی کا تعلق قائم رکھے ہوئے ہیں۔
چھوٹی اسکرین کے ناظرین کرن کندرا، وکاس گپتا، ابیگل جین، پوجا گور، سومیا سیٹھ اور راج سنگھ اروڑا کے نام اور ان کی پرفارمینس سے واقف ہیں۔ ان فن کاروں نے اپنے وقت کے مشہور اور مقبول ترین ڈراموں میں مختلف کردار عمدگی سے نبھا کر ناظرین سے داد سمیٹی اور ناقدین کی توجہ حاصل کی۔
فن کاروں کی اس ٹولی میں شامل سومیا سیٹھ کو ناظرین سیریل نویا میں مرکزی کردار نبھاتا ہوا دیکھ چکے ہیں۔ اس اداکارہ نے بتایا،'' ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ اپنے لیے وقت نکال لیتے ہیں۔ میں پچھلے دنوں ٹیلی ویژن پر اپنے ڈراموں میں بہت مصروف رہی، لیکن تمام دوستوں سے رابطہ رکھا۔ جہاں تک ہمارے گروپ کی بات ہے تو ہم نے یہ سوچ رکھا ہے کہ ہر حال میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق برقرار رکھیں گے اور تفریح کے لیے وقت ضرور نکالیں گے۔ مجھے ان لوگوں کے ساتھ دو سال کا عرصہ گزرا ہے۔ کرن اور راج سے میری ملاقات وکاس کی بدولت ہوئی تھی۔ ہم مختلف مزاج اور عادات کے مالک ہیں، لیکن ایک بات مشترک ہے اور وہ یہ کہ ہم تعلقات کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ کبھی ساحل سمندر پر جاتے ہیں، باہر ڈنر کرتے ہیں اور لانگ ڈرائیو پر جاتے ہیں۔ یہ سب کرنا ہمیں مسرت اور خوشی سے بھر دیتا ہے۔
اسی بات کو آگے بڑھانے کے لیے وکاس گپتا سے بات کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ کوئی گروپ نہیں بلکہ ایک فیملی ہے۔ جی ہاں! یہ بات وکاس نے کہی۔ وہ تمام دوستوں کو اپنا فیملی ممبر خیال کرتا ہے اور ان سے جذباتی تعلق رکھتا ہے۔ اس نے بتایا،'' ہم لوگ اس وقت سے ساتھ ہیں جب انڈسٹری میں نئے تھے، وہ نوعمری کا دور تھا، ہم زیادہ انرجیٹک اور ترنگ میں رہتے تھے۔ میں ان دنوں ممبئی میں اکیلا تھا اور یہ لوگ میری تنہائی کے دشمن بنتے تھے۔'' وکاس کے مطابق''ہم ایک دوسرے کی پسند، ناپسند کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ہر موقعے پر محافظ بھی ثابت ہوئے۔ عام زندگی میں یا پھر انڈسٹری میں جہاں مشکل وقت آیا، ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔'' اس نے سومیا کے بارے میں کہا کہ ہمارے درمیان یہی ایک لڑاکا ہے۔ ہر جگہ اور ہر بات پر اڑ جاتی ہے جب کہ کرن انتہائی چٹورا ہے اور گروپ کے تمام ساتھی اس عادت پر تنقید کرتے ہیں۔
کرن کندرا نے اس بارے میں بات کرنے پر بتایا،'' ہم نے ہمیشہ ساتھ نبھانے کی قسم کھائی ہے۔ یہ دوستی کا تعلق ہے، جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ ہمارے درمیان لڑائی جھگڑا بھی ہوتا ہے، لیکن ہم ایک دوسرے سے بدگمان نہیں ہوتے اور دل صاف رکھتے ہیں۔ پچھلے ہفتے ہم نے باہر ڈنر کیا ہے اور سومیا نے بے پناہ مصروفیات کے باوجود ہمارا ساتھ دیا۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی نہ کوئی مصروف ہوتا ہے اور پروگرام نہیں بن پاتا، لیکن ہم کوشش کرتے ہیں کہ تمام دوست تفریح کے لیے موجود ہوں۔''
پوجا گور نے اپنے گروپ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اتنا کہا کہ یہ میری زندگی ہے۔ میں اپنے ساتھیوں سے جدا ہونے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا اس گروپ میں کوئی بھی فن کار شامل ہو سکتا ہے، ہم اسے خوش آمدید کہیں گے۔