ڈرون حملے ہماری خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے خلاف ہیں پاکستانی مندوب اقوام متحدہ

آپریشن ضرب عضب کے بعد قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کا کوئی جواز نہیں، مسعود خان

ڈرون حملوں کے باعث دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، مسعود خان فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملے بین الاقوامی قانون، ہماری خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔


مسعود خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کا کوئی جواز نہیں کیونکہ پاکستان دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے پورے عزم کے ساتھ آپریشن ''ضرب عضب'' جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکا پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملے فوری بند کرے کیونکہ اس سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ ہماری خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف ہیں۔
Load Next Story