کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں گرفتار ملزم ماسٹر عیسیٰ کو رہا کردیا گیا
عدالت نے دیگر گرفتار ملزمان آصف ظہیر، سرمد صدیقی اور ندیم برگر کے جسمانی ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع کردی
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں گرفتار ملزم عیسیٰ عرف ماسٹر کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی جس میں 4 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ساتھ ہی پولیس کی جانب سے عدالت میں ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ حملہ کیس میں گرفتار ملزمان میں سے ملزم عیسیٰ عرف ماسٹر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا جس کے بعد عدالت نےملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر فوری طور رہا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے دیگر گرفتار ملزمان آصف ظہیر، سرمد صدیقی اور ندیم برگر کے جسمانی ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع کردی جنہیں ایئر پورٹ حملے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کیس میں رہائی پانے والے ملزم ماسٹر عیسیٰ کے خلاف مستقبل میں کسی قسم کا ثبوت سامنے آنے پر اسے دوبارہ گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ 8 جون کی شب دہشت گردوں کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔