یورپ کے پولٹری فارمز ایک بار پھر برڈ فلو کی لپیٹ میں

جرمنی اور ہالینڈ میں وائرس نےپولٹری فارمز کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے اوریہ تیزی سے دیگر یورپی ممالک میں بھی پھیل رہا ہے

ہالینڈ میں برڈ فلو سے متاثرہ ایک لاکھ 50 ہزارمرغیوں کو تلف کیا جاچکا ہے جب کہ 6 ہزار بطخوں اور مرغیوں کو برطانیہ میں تلف کیا گیا۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD:
کچھ سال قبل دنیا بھر کے پولٹری فارمز میں تباہ کاریاں مچانے والے برڈ فلووائرس نے ایک بار پھریورپ کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے جب کہ اقوام متحدہ نے وبا کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


جرمنی اور ہالینڈ میں برڈ فلو وائرس ایچ 5 این 8 نے پولٹری فارمز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور یہ تیزی سے دیگر یورپی ممالک میں بھی پھیل رہا ہے جب کہ برطانیہ میں بھی اس کے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ صرف ہالینڈ میں برڈ فلو سے متاثرہ ایک لاکھ 50 ہزارمرغیوں کو تلف کیا جاچکا ہے جب کہ 6 ہزار بطخوں اور مرغیوں کو برطانیہ میں تلف کیا گیا ۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ برڈ فلو کا وائرس دیگر یورپی ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے گلوبل انفلوئنزا پروگرام کی کا جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برڈ فلو نے ابھی تک کسی انسان کو متاثر نہیں کیا تاہم اس حوالے سے ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ برڈ فلو ایشیا سے یورپ منتقل ہوا ہے کیونکہ رواں سال کے اوائل میں اس وائرس نے جاپان، کوریا اور چین کی پولٹری فارم کو متاثر کیا تھا۔
Load Next Story