محمد حفیظ 23 نومبر کو بائیومکینکس ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ جائیں گے
24 نومبر کو کارڈف میں محمد حفیظ بائیو مکینکس ٹیسٹ ہوگا، پی سی بی
اسٹار آل راؤنڈر محمد محفیظ مشکوک بالنگ ایکشن پر بائیومکینکس ٹیسٹ کے لئے 23 نومبر کو انگلینڈ روانہ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد حفیظ متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کو چھوڑ کر وطن واپس آئیں گے جہاں سے وہ 23 نومبر کو برطانیہ روانہ ہوں گے۔ 24 نومبر کو کارڈف میں ان کا بائیو مکینکس ٹیسٹ ہوگا، جس کے بعد وہ دوبارہ یو اے ای روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ کیویز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد میچ ریفری نے محمدحفیظ کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دیا تھا۔