مستونگ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بگٹی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئیمتعدد افراد زخمی

دھماکے سے بگٹی ایکسپریس کے انجن سمیت 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ریلوے حکام

اکبر بگٹی ایکسپریس لاہور سےکوئٹہ آرہی تھی کہ دشت کے قریب تخریب کاری کا نشانہ بنی، ریلوے حکام فوٹو:آن لائن

KARACHI:
دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بگٹی ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بگٹی ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریلوے ذرائع کےمطابق اکبر بگٹی ایکسپریس لاہور سےکوئٹہ آرہی تھی کہ دشت کے قریب تخریب کاری کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں انجن سمیت ٹرین کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جب کہ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تخریب کاری کے نتیجے میں بگٹی ایکسپریس کو شدید نقصان پہنچنے کے ساتھ ٹریک کا کچھ حصہ بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

دوسری جانب وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے دھماکے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے ٹریک پر دھماکا دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہے اس میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا جبکہ تخریب کاری کا نشانہ بننے والے ٹرین کے مسافروں کو بذریعہ سڑک کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story