بسکٹ کھانے والے افراد یادداشت کے مسائل سے دوچارہوسکتے ہیں تحقیق

بسکٹس اورکیکس میں پائی جانے والی چربی جوذائقے کے لئے استعمال کی جاتی ہے وہ یادداشت پربراہ راست اثراندازہوتی ہے،تحقیق

بسکٹس کا استعمال عمر کے کسی بھی حصے میں یادداشت پر مضراثرات مرتب کرتا ہے،تحقیق فوٹو:فائل

ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بسکٹ کھانے والے افراد عمر کے کسی بھی حصے میں یادداشت کے مسائل سے دوچارہوسکتے ہیں۔


بسکٹس نہ صرف بچوں کی نہایت پسندیدہ غذا ہے بلکہ ہر عمر کے افراد اس کو شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں لیکن امریکا میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بسکٹس کا استعمال عمر کے کسی بھی حصے میں یادداشت پر مضراثرات مرتب کرتا ہے اور ایسے افراد کی یادداشت ان افراد کے مقابلے میں انتہائی کمزور ہوجاتی ہے جو اسے اپنی غذا کا مسلسل حصہ نہیں بناتے۔

تحقیق کے مطابق بسکٹس اور کیکس میں پائی جانے والی چربی جو ذائقے کے لئے استعمال کی جاتی ہے وہ یادداشت پربراہ راست اثراندازہوتی ہے اورانسان عمرکے کسی بھی حصے میں یادداشت کے مسائل سے دوچار ہوسکتا ہے۔
Load Next Story