لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں 10ہزار افراد بھی شریک نہیں تھے شرجیل میمن
لاڑکانہ میں تحریک انصاف کا جلسہ نہیں بلکہ ایک کارنر میٹنگ تھی، وزیر اطلاعات سندھ
پیپلزپارٹی کے رہنما اوروزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگ غلام نہیں بلکہ پیپلزپارٹی ان کی جماعت ہے جبکہ سونامی کا نعرہ لگانے والوں کا جلسہ ناکام ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں تحریک انصاف کے لاڑکانہ جلسے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں 10 ہزار افراد بھی شریک نہیں تھے اسے جلسے کا نام دینا بھی توہین ہے یہ ایک کارنر میٹنگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں لوگوں کو زبردستی لایا گیا، تحریک انصاف نے ظالم اور قاتل وڈیرے کے ڈیرے پر جلسہ کیا جسے عوام نے مسترد کردیا اور سونامی کا نعرہ لگانے والوں کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگیا جب کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں پہلے سے بھی زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔