کراچی میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اسکواڈرن لیڈر شہید ہوگئے پاک فضائیہ
میراج طیارہ نائٹ ٹریننگ پر تھا جو فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، ترجمان پاک فضائیہ
گڈاپ ٹاؤن کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اسکواڈرن لیڈر شہید ہوگئے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق میراج طیارہ نائٹ ٹریننگ پر تھا جو فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر تنویر احمد شہید ہوگئے جبکہ ایئر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گڈاپ ٹاؤن میں خان ندی کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارہ تربیتی پرواز کے لیے مسرور ایئربیس سے اڑا تھا۔