لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعے پر بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی
بھارت اپنی سیكیورٹی فورسز كو لائن آف كنٹرول اور وركنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے روکے، دفتر خارجہ
پاكستان نے لائن آف كنٹرول پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے فوجی جوان کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج كیا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان كے مطابق لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ پر سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت اپنی سیكیورٹی فورسز كو كنٹرول كرے اور انہیں لائن آف كنٹرول اور وركنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے روكا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج كا جوان زاہد علی شہید ہو گیا تھا۔