دبئی ٹیسٹ بہت دلچسپ رہا ڈرا پراختتام پاکستان کی خوش قسمتی ہےحنیف
میچ میں کسی بھی ٹیم کی کامیابی کے برابر مواقع تھے لیکن شائقین کرکٹ کو اس دوران دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا، حنیف محمد
WASHINGTON:
سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ بہت دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، پاکستان کی خوش قسمتی رہی کہ وہ ڈرا میں کامیاب رہا۔
اس کا سہرا سرفراز احمد اور اسد شفیق کو جاتا ہے، نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف محمد نے کہا کہ اس میچ میں کسی بھی ٹیم کی کامیابی کے برابر مواقع تھے، شائقین کرکٹ کو اس دوران دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔
انھوں نے کہا کہ ایک موقع پر لگا کہ پاکستان 261 کے ہدف کو حاصل کرلے گا،مگر یونس خان کی وکٹ گنوانے کے بعد کپتان مصباح الحق نے رسک لینے سے گریز کیا، حنیف محمد نے اسپنرز یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی رہی کہ وہ ناکامی سے بال بال بچا اور میچ ڈرا ہوگیا۔