ویرات کوہلی بچوں کے لیے کارٹون کریکٹر بن گئے سپر ہیروز سیریز لانچ
کارٹون کردار میں ویرات کوہلی اسپائیڈرمین اور سپرمین کی طرح شیطانوں سے لڑتے ہوئے دکھائی دینگے۔
بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے بچوں کیلیے تیار کردہ تھری ڈی اینیمیٹڈ سپر ہیرو سیریز لانچ کردی۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میرے سپرہیرو اوتار دنیا کے دیگر کارٹون کرداروں اسپائیڈرمین اور سپرمین کی طرح شیطانوں سے لڑتے ہوئے دکھائی دینگے۔
میں نہیں سمجھتا کہ میں ایسا کرسکتا ہوں لیکن کارٹون سیریز میں مجھے خود کو ایسا کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی، انھوں نے کہا کہ میرے لیے یہ سیریز بہت دلچسپ تجربہ ہے، یقینی طور پر بچے میری زندگی میں پیش آنے والے واقعات سے متاثر ہوں گے۔