بات کچھ اِدھر اُدھر کی ریویو ’’کل دل‘‘

فلم کی اینڈنگ میری توقع کے بلکل ہی برعکس تھی، اگر آخر میں بھی مزید کہانی میں ٹوئسٹ ڈال دیا جاتا تو مزا ہی آجاتا۔

فلم کی اینڈنگ میری توقع کے بلکل ہی برعکس تھی، اگر آخر میں بھی مزید کہانی میں ٹوئسٹ ڈال دیا جاتا تو مزا ہی آجاتا۔ فوٹو؛ کل دل فیس بک پیج

QUETTA:
تارکول کی ایک سڑک پر
دو سائے ہیں
اندھیرے کی ناجائز اولاد ہیں شاید
گھونٹ گھونٹ خون کی پی کر دونوں پلے ہیں شاید
پاؤں تلے زمین ہے نہ سر پر آسمان ہے
زندگی کچل گئی یہ انکی داستان ہے

جی ہاں یہ داستان ہے فلم کل دل کے دو جرائم پیشہ ٹوٹو(علی ظفر)، دیو (رنویر سنگھ) اور ان سے سرپرست گوویندا (بھیا جی) کی ہے۔



فوٹو؛ کل دل فیس بک پیج

35 کروڑ کے بجٹ کی اس داستان کو فلمی شکل ڈائریکٹر شاد علی، پروڈیوسر ادیتیہ چوپڑا نے یش راج فلمز کے بینر تلے دی جبکہ موسیقاروں میں احسان نورانی اور شنکر مہا دیون لوئے شامل ہیں فلم کا ٹائٹل سانگ کل دل سونو نگم اور شنکر مہا دیون نے گایا ہے جبکہ دیگر گانوں میں ہیپی برتھ ڈے (سکھویندر سنگھ شنکر مہا دیون)، سویٹا(عدنان سمیع خان) ،سجدے (گلزار، ارجیت سنگھ؛، نیہرا جوشی)، بول بیلیا (سنیدھی چوہان، سدارتھ مہا دیون)،ہائے دیا (شنکر مہا دیون، راسیکا چندر شیکر، جاوید جعفری)، میں باورا (شنکر مہا دیون، نیہراجوشی،گلزار)، نخریلے نخریلے (گلزار، شنکر مہا دیون؛، علی ظفر)شامل ہیں۔



کل دل میں ہیروز کے لباس، لب و لہجے، پستول بازیوں، پس منظر کی موسیقی، لوکیشنز اور خاص طور پر رنویر سنگھ کے کردار کو دیکھنے کے بعد پرانی بالی ووڈ فلموں کا گماں ہوتا ہے۔ تاہم یہ فلم ایکشن، رومانس اور مزاح کا خوبصورت امتزاج ہے۔اب آتے ہیں فلم کی کہانی کی طرف بھیا جی نے گاڈفادر کی طرح ٹوٹو اور دیو کو بچپن سے کچھ اس طرح پالا ہوتا ہے کہ لوری کی جگہ گولی کی آواز ان کے کانوں میں پڑتی ہے۔13برس کی عمر تک دونوں عام بچوں کی طرح ڈرے سہمے رہتے ہیں لیکن 15 برس کی عمر میں درد باٹنا شروع کر دیتے ہیں اور18 برس کی عمر میں خون چکھنا ۔اپنے اور بھیا جی کے رشتے کو وہ دونوں ایک ڈائیلاگ کی صورت میں کچھ اس طرح ادا کرتے ہیں کہ؛

" کتے کو بھی روٹی دو اور پچکارو تو وہ بھی آپک کے لئے بھونکتا ہے اس لئے ہم بھیا جی کے لئے بھونکتے ہیں اور کاٹتے بھی ہیں"






اب آگے کیا ہوتا ہے دیو اور ٹوٹو کی زندگی جرائم کے کس موڑ پر جاکر رکتی ہے ، یہ تو آپ کو فلم دیکھنے کے بعد ہی پتا چلے گا۔ کل دل میں ایکشن اور کامیڈی کے ساتھ ساتھ روایت کے عین مطابق ایک رومانوی کردارپرینیتی چوپڑا(دشا) کی صورت میں بھی شامل کیا گیا، جہاں پرینیتی چوپڑا نے معصوم اداکارہ کی فلمی چھاپ کو ختم کرنے کے لئے ہر طرح سے گلیمریس بننے کی کوشش کی ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ دشا اپنے دل میں کس کو اور کس طرح سے جگی دیتی ہے۔



فوٹو؛ کل دل فیس بک پیج

فلم میں علی ظفر کے اداکاری سے میں بے حد خوش ہوں، علی ظفر نے ٹوٹو کے کردار کو بخوبی نبھایا ہے، ان کی اداکاری کو د یکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ علی ظفر نے فلم کی ہامی بھرتے وقت ا سکرپٹ کو نہ صرف پڑھا بلکہ اس بات کا بھی خیال رکھا کہ اس سے ملک کا نام روشن رہے اور لوگوں میں بھی ان کا مقام بنا رہے۔



فوٹو؛ کل دل فیس بک پیج

بہرحال فلم کی اینڈنگ میری توقع کے بلکل ہی برعکس تھی، اگر آخر میں کہانی میں مزید ٹوئسٹ ڈال دیا جاتا تو مزا ہی آجاتا، یہاں میرا اشارہ جرائم کی دنیا سے تعلق رکھنے والے کرداروں سے ہیں جیسے یقیناًفلم دیکھنے کے بعد آپ سمجھ جائیں گے۔ آپ کے موڈ کو تروتازہ کرنے کے لئے کل دل ایک اچھی فلم ہے۔ ریٹنگ کے لحاظ سے میری نظر میں یہ کم از کم 3 یا 3.5 اسٹار کی مستحق ہے۔

نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے ریویو لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔
Load Next Story