لاہور میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے خلاف شہریوں نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا
اللہ رکھا کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او کےخلاف درج کیاجائے اور مقتول کےگھروالوں کی کفالت کی ذمہ داری لے،مظاہرین کامطالبہ
لاہور:
گرین ٹاؤن میں پولیس کے زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے خلاف شہریوں نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا۔
ایکپسریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز لاہور کی گرین ٹاؤن پولیس نے اللہ رکھا نامی ایک شخص کو منشیات فروشی کے الزام میں حراست میں لیا تھا تاہم گزشتہ رات ہی ملزم دوران تفتیش ہلاک ہوگیا، جس پر متوفی کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ اللہ رکھا پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوا ہے جبکہ پولیس کا اصرار تھا کہ ملزم کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔واقعے کے خلاف متوفی کے لواحقین اور اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گرین ٹاؤن تھانے کا گھیراؤ کرلیا، اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے تھانے پر پتھراؤ بھی کیا۔ جس پر پولیس نے شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔
متعلقہ تھانے کے ایس پی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جبکہ اللہ رکھا کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف درج کیا جائے اور پنجاب حکومت اللہ رکھا کے گھر والوں کی کفالت کی زمہ داری لے۔