اسلام آبادکے اہم مقامات کوہائی سیکیورٹی زون قراردینے کے لیے آرڈیننس تیار

انون26 نومبرکوقومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل صدارتی آرڈیننس کے ذریعے متعارف کرایاجائے گا۔

حکومت میں ایک طاقتورگروپ اس بار عمران خان اور ان کے حامیوں کو سخت انتظامی اقدامات کا مزا چکھانا چاہتا ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت اسلام آبادکے مخصوص علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے اورخلاف ورزی پر سخت سزائیں دینے کیلیے ''اسٹیبلشمنٹ آف ہائی سیکیورٹی زون ''آرڈیننس2014 جاری کرنے کیلیے تیارہے۔


یہ قانون26 نومبرکوقومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل صدارتی آرڈیننس کے ذریعے متعارف کرایاجائے گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عوام کو 30 نومبرکواسلام آبادپہنچنے کی کال کے بعدحکومت صورتحال سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی بنانے میں مصروف ہے۔ یہ مجوزہ آرڈیننس حکومت اپنے انتظامی اقدامات کوقانونی جوازدینے کیلیے جاری کرنا چاہتی ہے۔ حکومت میں ایک طاقتورگروپ اس بار عمران خان اور ان کے حامیوں کو سخت انتظامی اقدامات کا مزا چکھانا چاہتا ہے تاہم مسلم لیگ ن میں ایک دوسراگروپ چاہتا ہے کہ حکومت عمران خان کوریلی اوردھرناکرنے دے،اس گروپ کے خیال میں یہ احتجاج بالآخردم توڑجائے گا۔آرڈیننس کامسودہ تیارہے لیکن حکومت ابھی تک اسے جاری کرنے یانہ کرنے کے حوالے سے حالات وواقعات اورصورتحال کاجائزہ لے رہی ہے۔
Load Next Story