ایف بی آرکے نئے چیئرمین نے اپنی ٹیم بناناشروع کردی

گریڈ17اور18کے افسران کوبذریعہ لیٹرٹیم میں شمولیت کے لیے دعوت دیدی

گریڈ17اور18کے افسران کوبذریعہ لیٹرٹیم میں شمولیت کے لیے دعوت دیدی

ایف بی آر کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین علی ارشد حکیم نے اپنی ٹیم تشکیل دینا شروع کردی ہے اور ملک بھر میں ایف بی آر کے فیلڈ فارمشنز میں تعینات پاکستان کسٹمز سروس اور ان لینڈ ریونیو سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ17 اور 18کے افسران کو رضاکارانہ طور پر چیئرمین ایف بی آر کی ٹیم میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔


ایف بی آر سے گزشتہ روز جاری لیٹر میں تمام فیلڈ فارمشنز میں تعینات گریڈ 17 اور 18کے افسران سے کہا گیا ہے کہ 3سال سے 8 سال تک کی سروس رکھنے والے مذکورہ گریڈ کے جو افسران رضاکارانہ طور پر چیئرمین ایف بی آر کی ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے تحت یوزر آئی اور پاس ورڈ استعمال کرکے 20جولائی تک نہ صرف اپنی رضامندی کا اظہار کرسکتے ہیں بلکہ تجاویز بھی دے سکتے ہیں،

جو افسران چیئرمین کی ٹیم میں شمولیت کیلیے رضامندی کا اظہار کریں گے انہیں نہ صرف عزت و وقار دیا جائیگا بلکہ انہیں چیئرمین کی ٹیم میں شامل کرکے ادارے کے مقاصد کے حصول میں کردار ادا کرنے کیلیے اپنی صلاحیتیں منوانے کے بھرپور اور مکمل مواقع دیے جائیں گے۔
Load Next Story