زیریں سندھسانحہ 30 ستمبر کے شہداء کی 24ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی

متحدہ قو می موومنٹ حیدرآبادزون کے زیر اہتمام سانحہ30ستمبرکےشہداء کی24ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

حیدرآباد:متحدہ قومی موومنٹ کے زونل آفس پر سانحہ 30 ستمبر کے شہداء کی 24 ویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جا رہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام سانحہ 30 ستمبر کے شہداء کی 24ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔


اس موقع پر زونل آفس پر شہداء کے ایصال ثواب کیلیے قرآن و فاتحہ خوانیکی گئی جس میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین محمد یوسف، عبدالرئوف خان، رشید بھیاء، فاروق جمیل، یاور فیصل، آفتاب سومرو، عبدالخالق، رعنا صدیقی، عائشہ آفتاب، حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف، اراکین زونل کمیٹی، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ اے پی ایم ایس او، ایلڈرز ونگ، میڈیکل ایڈ، لیگل ایڈ، شعبہ خواتین اور سیکٹرز و یونٹس کے ذمے داران و کارکنان ا ور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

قرآن و فاتحہ خوانی کے اختتام پر اجتماعی دعا کرائی گئی جس میں سانحہ 30ستمبر کے شہداء سمیت تحریک کے تمام شہیدوں کے درجات کی بلندی، قائد تحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہیدکی مغفرت اور قائد تحریک کی صحت و درازی عمر اور تحریک کی کامیابی کیلیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ دریں بدین میں بھی سانحہ 30 ستمبر کے شہداء کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، زونل آفس پر اجتماع میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
Load Next Story