جنگی جنون میں مبتلا بھارت 24 ارب ڈالرکی 814 آرٹلری گنیں خریدے گا

آرٹلری گنیں خریدنے کیلئے بھارت نے 106سوئس طیارے خریدنے پر فیصلہ موخر کر دیا گیا

س سے قبل 1987 میں بھارت نے سویڈن سے بوفورس گنیں خریدی تھیں. فوٹو؛ فائل

بھارت کا جنگی جنون بڑھتا جا رہا ہے اور اس نے 2.4 ارب ڈالرکی 814 آرٹلری گنیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے پیشکشیں طلب کر لی ہیں جب کہ پائلٹس کی تربیت کیلئے106 سوئس پیلاطس طیارے خریدنے کے بارے میں فیصلہ موخرکر دیا گیا۔


گزشتہ روز نئے وزیر دفاع منوہر پارریکرکی زیر صدارت ڈیفنس ایکوزیشن کونسل کے اجلاس میںآرٹلری گنیں خریدنے اور اس کیلیے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری دی گئی، بھارت نے3 دہائیوں کے بعد آرٹلری گنیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل 1987 میں بھارت نے سویڈن سے بوفورس گنیں خریدی تھیں، بھارت اپنی پرانی105ملی میٹرکی ہلکی گنوں کو ان نئی جدید اور قابل حرکت توپوں سے تبدیل کرنا چاہتا ہے، وزارت دفاع کے حکام نے اے ایف پی کو بتایاکہ وزیر دفاع نے توپوںکے شفاف اور جلد از جلد حصول پر زور دیا ہے، حکام کے مطابق سوئٹزر لینڈ سے پیلاطس طیارے خریدنے کے بارے میں فیصلہ بعد میںکیا جائے گا، اجلاس میں ٹرانسپورٹ طیاروں سی 295 کی خریداری کیلیے پیشکشوںکا بھی جائزہ لیاگیا۔
Load Next Story