رحیم جمالی اورعلی محمد قتل کے ملزمان اشتہاری قرار
پولیس نے گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے ایک، ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا.
نوابشاہ پولیس نے سابق ایم پی اے رحیم بخش جمالی اور نواب شاہ بار کے سابق صدر علی محمد ڈاہری کے قتل کیس میں نامزد ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے ایک، ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق رکن اسمبلی رحیم بخش جمالی اور نوابشاہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی محمد ڈاہری کے قتل کیس میں نامزد 7 ملزمان محمد اشرف بروہی، عبداللطیف بروہی، قسمت علی بروہی، غلام نبی بروہی، محمد اشرف جمالی، اکبر جمالی اور مختار جمالی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ ایس ایس پی غلام سرور ابڑو نے مذکورہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد کرنے یا اطلاع دینے والے شخص کو ایک ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ اطلاع دینے والے شخص کا نام راز میں رکھا جائے گا۔