گوجرانوالہ میں لیگی کارکنوں کا تحریک انصاف کے قائدین پرانڈے اور ٹماٹر پھینکنے کا منصوبہ ناکام
برآمد کئے گئے انڈے، ٹماٹر اور بوسیدہ جوتوں پر ’’رو عمران رو ‘‘ تحریر کیا گیا تھا۔
پولیس نے تحریک انصاف کے جلسے کے دوران پارٹی قائدین پر انڈے اور ٹماٹر پھینکنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا تاہم بعد میں مشتعل افراد انہیں چھڑا کر لے گئے۔
گوجرانوالہ کی باغبان پورہ پولیس نے تحریک انصاف کے جلسہ عام کے دوران قائدین اور شرکا پر انڈے اور ٹماٹر پھینکنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا، ملزمان کی شناخت عامر بٹ، بلال بٹ، عثمان بٹ اور شہباز بھٹی سے ہوئی ہے، اس کے علاوہ پولیس نے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں انڈے، ٹماٹر اور بوسیدہ جوتے برآمد کئے جن پر ''رو عمران رو '' تحریر کیا گیا تھا تاہم بعد میں چند دیگر مشتعل افراد نے انہیں پولیس کی حراست سے چھڑا لیا اور اپنے ہمراہ برآمد کئے گئے انڈے اور ٹماٹر بھی لے گئے۔
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ جو انڈے انہوں نے تحریک انصاف کے قائدین کے لئے لئے تھے مستقبل میں ان سے نکلنے والے چوزے انہیں ہی کھائیں گے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان ضعیم قادری کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور صبر کا مظاہرہ کریں۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ کو مسلم لیگ (ن) کا گڑھ کہا جاتا ہے جہاں قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہی کامیاب ہوئے تھے جبکہ 15 اگست کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر اسی شہر میں حملہ ہوا تھا۔