افغانستان میں والی بال میچ کے دوران خودکش حملے میں 50 سے زائد افراد ہلاک
صوبہ پکتیکا میں کھیلے جانے والے والی بال میچ کے دوران خودکش بمبار نے تماشائیوں کےدرمیان خود کو دھماکے سے اڑا لیا
افغانستان میں والی بال میچ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 50 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 60 کے قریب زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا کے ضلع یحیٰ خیل میں کھیلے جانے والے والی بال میچ کے دوران خودکش بمبار نے تماشائیوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہوگئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق یحیٰ خیل میں گزشتہ کئی روز سے جاری والی بال ٹورنامنٹ کا آج فائنل میچ کھیلا جارہا تھا جسے دیکھنے کے لئے وہاں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔