حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلیے موثر اقدامات کرے ساجد نقوی
علامہ عارف حسین الحسینی امت کے اتحاد کی علامت تھے ،24 ویں برسی پر پیغام.
قائد ملت جعفریہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ساجد علی نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بدامنی، انتشار اور دہشت گردی کے خاتمے کیلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ سیکڑوں معصوم انسانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے وطن عزیز کی بنیادوں کو مستحکم کیا اور اب تک یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کی24ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انھوں نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی شخصیت پاکستان میں وحدت امت اور اتحاد بین المسلمین کی علامت تھی، علاوہ ازیں ممتاز عالم دین مولانا اکرام حسین ترمذی نے کہا ہے کہ محاذآرائی اور تصادم کی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔
منفی سوچ کو ترک کرکے مفاہمتی عمل کو تیز کیا جائے، جمہوریت مستحکم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا اور ادارے مضبوط ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گلشن اقبال میں تحریک حسینیہ پاکستان اور دیگر شیعہ تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا اکرام حسین ترمذی نے کہا کہ اس وقت ملک اندرونی اور بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے اور ہمیں ہوش اور عقلمندی سے کام لینا ہوگا اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلیے موثر اقدامات کرے۔