کوٹ رادھا کشن سانحے کے 16 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا
پولیس نے ملزمان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی لیکن عدالت نے استدعا مسترد کردی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے16 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
پولیس نے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ کوٹ رادھا کشن میں ملوث 16 ملزمان کو پیش کیا، سماعت کے دوران پولیس نے ملزمان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے انہیں جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ پہلے ہی واقعے میں ملوث 4 مرکزی ملزمان 14 روزہ جبکہ 39 ملزمان 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ۔