وزیراعظم نوازشریف آج قوم سے خطاب کریں گے

اپنے خطاب میں وزیراعظم ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے

وزیراعظم ملک کو درپیش دیگر چیلنجز کے نمٹنے کے لئے اپنے لائحہ عمل سے قوم کو آگاہ کریں گے فوٹو: فائل

WASHINGTON:
وزیر اعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں جس میں وہ موجودہ ملکی صورت حال اور توانائی بحران کے خاتمے کے لئے اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔


سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج شام قوم سے خطاب کررہے ہیں۔ ان کا خطاب ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی نیوز چینلز اور ریڈیو پر نشر ہوگا۔ اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور توانائی بحران سمیت ملک کو درپیش دیگر چیلنجز کے نمٹنے کے لئے اپنے لائحہ عمل سے قوم کو آگاہ کریں گے، اس کے علاوہ وہ اپنے گزشتہ دورہ چین کے دوران طے پانے والے اہم معاہدوں پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے آخری مرتبہ 19 اگست کو قوم سے خطاب کیا تھا۔
Load Next Story