فاٹا سے بھاگنے والے دہشت گرد کراچی آکر یہاں چھپ رہے ہیں قائم علی شاہ
وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانا پارٹی چیرمین کے ہاتھ میں ہے تاہم ایسا نہیں لگتا کہ اس طرح کچھ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ فاٹا سے بھاگنے والے دہشت گرد کراچی آکر یہاں چھپ رہے ہیں۔
وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور اس کے اچھے نتائج نکلے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوابرائے تاوان کے واقعات میں میں 65 فیصد کمی آئی ہے لیکن فاٹا سے بھاگنے والے دہشت گرد کراچی آرہے ہیں اور یہاں چھپ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی نے شائستہ انداز میں جواب دیا جب کہ لاڑکانہ میں جلسے کے موقع پر عمران خان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی اوریہ جلسہ نہیں جلسی تھا۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کےخلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے لہذا سندھ میں بننے والے نئے اتحاد سے پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں ۔ وزیراعلی سندھ کی تبدیلی سے متعلق انہوں نے کہا کہ مجھے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر پارٹی میں مختلف رائے ہوسکتی ہے لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا تاہم مجھے عہدے سے ہٹانا پارٹی چیرمین کے ہاتھ میں ہے۔