آسٹریلوی سلیکٹرز اورمائیکل کلارک کے درمیان ٹھن گئی

کپتان کا بھارت کیخلاف دوسرا وارم اپ میچ کھیل کر فٹنس ثابت کرنے سے صاف انکار.

اگرکل دوڑ نہیں لگائی تو برسبین ٹیسٹ سے آؤٹ سمجھیں گئے، سلیکٹر کا انتباہ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
آسٹریلوی سلیکٹرز اورمائیکل کلارک کے درمیان ٹھن گئی،کپتان نے بھارت کیخلاف دوسرا وارم اپ میچ کھیل کر فٹنس ثابت کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مائیکل کلارک گذشتہ کچھ عرصے سے ہیمسٹرنگ انجری سے دوچار ہیں، گذشتہ روز سلیکٹر روڈنی مارش اور مارک وا نے بھارت سے 4 دسمبر کو شیڈول پہلے ٹیسٹ کیلیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں کلارک شامل مگر شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔ سلیکٹرز نے ان کا نام جمعے سے بھارت کیخلاف میچ کیلیے کرکٹ آسٹریلیا الیون میں بھی شامل کیا ہے، مارش نے واضح طور پر کہاکہ کلارک ٹور میچ کیلیے فٹ قرار پانے کی خاطر بدھ سے دوڑنا شروع کردیں۔

اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ٹیسٹ کھیلنے کیلیے فٹ ہیں ہیں۔ دوسری جانب کلارک نے کہاکہ میں بھارت سے ٹور میچ نہیں کھیلوں گا، میڈیکل ٹیم نے ہی مجھے یہ ہدایت دی ہے، میں اپنا فٹنس ٹیسٹ ہفتے کو گریڈ میچ میں بیٹنگ کرکے دوں گا۔ مارش کا کہنا ہے کہ صرف ایک دن کے میچ میں شرکت سے کلارک کی فٹنس کا اندازہ نہیں ہوسکتا۔ یاد رہے کہ اعلان کردہ اسکواڈ میں کلارک، بریڈ ہیڈن، ریان ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، جونسن، ناتھن لیون، مچل مارش، کرس روجرز، پیٹرسڈل، اسٹیو اسمتھ، وارنر اورواٹسن شامل ہیں۔
Load Next Story