پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل گئے

کینیا کی ٹیم 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے آئندہ ماہ 11 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی

پہلا ون ڈے 13، دوسرا 15، تیسرا16، چوتھا 18 اور سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا. فوٹو؛فائل

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر عالمی کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے جبکہ پی سی بی نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ پاکستان "اے " اور کینیا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ پاکستان میں کھیلی جائے گی۔


پی سی بی کے مطابق کینیا کی ٹیم آئندہ ماہ 11 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس دوران 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ کینیا اور پاکستان کے درمیان تمام میچز قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ پہلا ون ڈے 13 دسمبر، دوسرا 15، تیسرا 16، چوتھا 18 اور سیریز کا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔


کینیا کا دورہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے راہ ہموار کرنے کی ایک کوشش ہے جب کہ اس حوالے سے چیرمین پی سی بی شہریار خان کا حال ہی میں کہنا تھا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے پہلے مرحلے میں چھوٹی ٹیموں کو دعوت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 3 مارچ 2009 کو مسلح دہشت گردوں نے لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملہ کردیا تھا جس کے بعد سے ملک میں عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہیں۔
Load Next Story