ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ آج پاکستان اور بھارت کا ٹکرائو ہوگا
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی میزبان ٹیم 17.4 اوورز میں 89رنز پر ڈھیر ہوگئی
LEEDS:
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پیر کو پاکستان اور بھارت کا ٹکرائو ہو گا۔
دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں اس کے باوجود روایتی حریف ہونے کی وجہ سے مقابلہ خاصی اہمیت کا حامل ہے، دن کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی معرکہ آرائی ہو گی، نتیجہ ان کی گروپ پوزیشنز کے تعین میں اہم ثابت ہوگا۔ اتوار کو دوسرے گروپ سے ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ نے فائنل فور میں جگہ پکی کرلی، کیریبیئن سائیڈ نے جنوبی افریقہ کو لواسکورنگ مقابلے میں 10وکٹ سے ہرایا،اسٹیفنی ٹیلرکو آل رائونڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا، فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے حریف کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پروٹیز سائیڈ مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر70 رنزہی جوڑ پائی،رائٹ آرم آف بریک بولر اسٹیفنی ٹیلر نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 10رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، شیکوانا کیونٹائی نے2 کھلاڑیوں کومیدان بدر کیا، ڈین وان نیکرک29 اور شبنم اسماعیل16کی اننگز کھیل کر نمایاں رہیں،دیگر کوئی پلیئر انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے میں نہیں پہنچا سکی،ویسٹ انڈیز نے9.4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے ہدف حاصل کرلیا،اسٹیفنی ٹیلر33 اور جولینا نیرو 30 پر ناقابل شکست رہیں۔
دوسرے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے 8وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے میزبان سری لنکا کا قصہ تمام کردیا، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی میزبان ٹیم 17.4 اوورز میں 89رنز پر ڈھیر ہوگئی، ششی کلاسری وردنے اور انوکاگالاگیدیرانے یکساں طور پر 14،14رنز بنائے،سیان کوسیک،ایرن بریمنگھم اور مورنا نیلسن نے 2،2 وکٹیں لیں، کیوی ٹیم نے 15.4 اوورز میں2 وکٹ پر90رنز بنالیے،ایمی سیٹرویٹی32 پرناٹ آئوٹ رہیں، سوفی ڈیون نے 23 رنزبنانے کیلیے27 گیندوں کا سامنا کیا،سارا میک گلیشن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔